اشتہار

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے اعلان کے بعد مسافروں کیلئے ایک اور اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے حالیہ دنوں مملکت سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی تاریخ(17مئی) کا اعلان کیا ہے اور اب مسافروں کو زبردست سہولت بھی فراہم کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے ای پورٹل کا افتتاح کردیا، اس پلیٹ فارم سے کئی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ای پورٹل پر مسافروں کو سفر کے دوران ان کے حقوق و فرائض سے آگاہ کیا جائے گا۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے سعودی ایئرپورٹس پر خدمات کا معیار بلند ہوگا، ای پورٹل پر مسافروں سے تجاویز بھی لی جائیں گی تاکہ مستقبل میں نئی حکمت عملی بنائی جاسکے۔

سعودی عرب : بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان

اس پلیٹ فارم پر شکایات کا اندراج بھی یقینی ہوگا، مسافروں سے دریافت کیا جائے گا کہ ان کا سفر کا تجربہ کیسا رہا، شہری 24 گھنٹے ڈیجیٹل معاون سے صوتی مکالمہ بھی کرسکیں گے۔

مسافر آن لائن اپنے پروازوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنے کے مجاذ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں