تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

نیب نے مریم نواز کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کا نوٹس لے لیا

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کا نوٹس لے لیا اور کہا بیانات کا مقصد شریف خاندان کے مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگرملز، مبینہ منی لانڈرنگ مقدمات زیرتحقیقات ہیں، بیانات شریف خاندان کے مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا ہے۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب ، عدلیہ ، امن و امان سے متعلق بغاوت سے لبریزبیان بازی کی جاتی رہی ، ان بیانات کامقصد مقدمات پر اثرانداز ، نقص امن کو تقویت دینا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مریم نواز اپنے خلاف تحقیقات سےروگردانی کرنےکی کوشش کرتی رہیں ، اس طرزعمل سےاداروں کو مدمقابل لاکھڑا کرنے کی فضا قائم کی جاتی رہی ، مریم نواز نے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے لااینڈ آرڈرکو چیلنج کیا۔

نیب کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیزی کی واضح مثال گزشتہ سال اگست میں نیب لاہور میں پیشی ہے، نیب لاہور میں پیشی کے وقت باقاعدہ منصوبہ بندی سے صورتحال خراب کی گئی، لاہور میں قومی ادارے کا تقدس پامال کرتے ہوئے پتھراؤ کرایا گیا، جس کے بعد قومی مفاد، سیاسی مصروفیات کی وجہ سے مریم کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن فیصلے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقل احتساب کا عمل چیلنج کیا جاتا رہا۔

قومی احتساب بیورو نے کہا کہ اس دوران معزز عدالتوں اورانکے فیصلوں کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی، احتساب عدالتوں کے باہر بیانات شدت پسندی منصوبے کےعکاس ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مریم نواز کے بیانات جھوٹے تاثر کی ترویج کے مترادف ہے ، مریم نواز کے بیانات سے ایسا تاثر دیا گیا کہ نیب طلبی اورمقدمات سیاسی ہیں، منصوبہ بندی کے تحت بیانات نیب،عدلیہ جیسےاداروں پرتنقید،تحقیقات سے روگردانی ہے۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ نیب کی عدلیہ میں دائر درخواست پر غلط انداز میں تبصرہ کیاگیا، غلط انداز میں تبصرے سے اصل حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ، مینڈیٹ کے مطابق انصاف،میرٹ پرقانونی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے کسی قسم کی وابستگی نہیں، کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، احتساب سب کےلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Comments

- Advertisement -