تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

آصف زرداری کی مریم نواز سے معذرت پر شہباز گل کا سخت مؤقف

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے آصف زرداری کی مریم نواز سے معذرت پر بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے لکھا کہ ’بیگم صفدر نے آخر کار زرداری صاحب کو اپنا والد بنا لیا، نئے ابو اور بیٹی ایک دوسرے سے معافیاں مانگ رہے ہیں‘۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’اب دونوں قوم کو بتائیں کہ وہ کون سی غلطیاں کیں جس پر معافیاں مانگ رہے ہیں‘۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ ’بیگم صفدر اپنی مرضی سے نہیں این آراونہ ملنے پر یہاں (پاکستان) میں موجود ہیں‘۔

دوسری جانب سابق وزیر برائے آبی وسائل اور نومنتخب سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ ’میں نے تو پہلے بتا دیا تھا کہ استعفے آئیں گے اور نہ ہی کوئی مارچ ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: شہباز گِل کا اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ، انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کردیا

فیصل داؤڈا نے لکھا کہ ’زرداری نے آج سینیٹ میں گیلانی کی شکست کا بدلہ لے کر نوازشریف اور بیٹی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،آج ثابت ہوگیا چوروں کا چوری پر کبھی ایکا نہیں ہوتا‘۔

واضح رہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اسمبلی سے استعفے دینے کو نوازشریف کی واپسی سے مشروط کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف وطن واپس آئیں، ہم اس جدوجہد میں آخر تک ساتھ نبھائیں گے‘۔

آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد مریم نواز نے اُن کی باتوں کا جواب دیا، جس کے  بعد سابق صدر اور مریم نواز کے درمیان مکالمہ ہوا تو پی پی کے شریک چیئرمین نے اپنے بیان پر معذرت کی۔

Comments

- Advertisement -