ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں‌ میں‌ معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت پانچ ڈالر اضافے کے بعد 1734 ڈالرز پر پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج 16 مارچ بروز منگل پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 181 روپے کا اضافہ ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 81 روپے اضافے کے ساتھ 91 ہزار 901 روپے پر بند ہوئی۔

آج بتاریخ 16 مارچ کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 107,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 91,901 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 اور 1971 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 300 جبکہ دس گرام کی قیمت 89 ہزار 420 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے میں تین روز کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 42 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں قیمتوں میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں