بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قرآن پاک میں مذکور پودوں پر مبنی منفرد پارک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: کینٹ بورڈ راولپنڈی نے قرآن گارڈن کا افتتاح کر لیا، یہ اپنی نوعیت کا منفرد پارک ہے جس میں ایسے پودے لگائے گئے ہیں جن کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کینٹ بورڈ راولپنڈی میں قرآن گارڈن کا افتتاح ہو گیا، پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم کے تحت اس میں ایسے پودے لگائے گئے ہیں جن کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے۔

سی ای او کینٹ بورڈ عمر فاروق ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قرآنی آیات کے مطابق جہاں جہاں پودوں کا ذکر ہے، اس کے حوالے سے اس باغ کو ڈویلپ کیا گیا ہے، شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں، جو کینٹ بورڈ کی نرسری سے لیے جا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب یہ ملک خداداد پاکستان سرسبز و شاداب پاکستان ہوگا، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا مقصد بہت جلد حاصل کر لیا جائے گا، ہر شہر ی پر فرض ہے کہ وہ ایک پودا لازمی لگائے۔

سی ای او کینٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اس سال بھی 6 ہزار سے زیادہ پودے پلانٹ کر دیے گئے ہیں، اسٹیشن کمانڈر نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا بیڑہ اٹھایا ہے تو ہم اس کو کیوں نہیں لیڈ کریں گے، سرسبز و شاداب پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے،۔

ان کا کہنا تھا ملک بھر سمیت 45 کنٹونمنٹ بورڈز میں بھر پور طریقے سے پودے لگائے جا رہے ہیں، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ کا اس سال کا ٹارگٹ 45 ہزار پودے لگانا ہے جس کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں