اشتہار

جراثیم کش اسپرے : والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے باعث چار سالہ بچی ہلاک ہوگئی، واقعے میں بچی کی ماں  بھی بے ہوش ہوئی مگر بروقت علاج نے مرنے سے بچالیا۔

یہ دردناک واقعہ بھارت کے شہر گھوڑ بند میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروانا خاندان کو کافی مہنگا پڑگیا، اسپرے کی بدبو کی وجہ سے والدین اپنی چار سالہ بچی سے محروم ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق راجو پنڈورنگ پالشی تکر کے گھر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا اور اس کے بعد تمام گھر والے باہر چلے گئے کچھ دیر بعد جب واپس آئے تو گھر میں پھیلی بدبو اس قدر شدید تھی کہ وہ برداشت نہ کرسکے۔

- Advertisement -

گھر میں سب سے پہلے داخل ہونے والی ماں اور اس کی چار سالہ بیٹی ترتوی سانس لیتے ہی بے ہوش ہوگئیں، دونوں ماں بیٹی کو فوری طور بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

اسپتال پہنچنے سے قبل چار سالہ ترتوی نے دم توڑ دیا تاہم اس کی ماں کو ڈاکٹروں نے در توڑ کوشش کے بعد بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپرے کے بعد دروازوں اور کھڑکیوں کو کھلا رکھا جانا چاہئے تھا لیکن مکان بند یونے کی وجہ سے بدبو پھیل گئی اور درد ناک سانحہ پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں