بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قوم کیلئے کرونا ویکسین سے متعلق بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی، سائینو فارم کرونا ویکسین کی کھیپ پاکستان کےلیے روانہ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا چینی کمپنی سائینوفارم سے کورونا ویکسین کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی خریداری کی، چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج دوپہر اسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینو فارم ویکسین کو چین سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوفارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، سائینوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو ویکسین کے معاملے پر خصوصی رعایت فراہم کی، جس کے بعد پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر والوں کو سائینوفارم ویکسین دی جا رہی ہے۔

خیال رہے چین پاکستان کو سائینوفارم ویکسین کی 10لاکھ ڈوزز کا تحفہ دے چکاہے ، چین نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے 5 لاکھ ڈوززاور پاک فوج کیلئے 5 لاکھ ڈوزز کا تحفہ فراہم کیاتھا تاہم پاک فوج نے اپنے حصے کی ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دے دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں