بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نویں جماعت کی طالبہ کا اغوا کیس نیا رخ اختیار کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : ڈی پی اوجہلم کے نوٹس کے بعد طالبہ کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا، والد کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوجہلم کے نوٹس لینے کے بعد طالبہ اغوا کیس نیا رخ اختیار کرگیا، تھانہ سٹی پولیس نے طالبہ کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ بیٹی گھرسےاسکول گئی،اسکول انتظامیہ نے بتایااسکول نہیں آئی، بیٹی کوملزم بلال نےاغوا کیا، ملزم کو گرفتارکرکے سزادی جائے۔

جس کے بعد پولیس کی جانب سےملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔

اس سے قبل لڑکی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ اغوا نہیں ہوئی بلکہ محلے دار کے ساتھ گئی تھی، طبیعت خراب ہونے پرمحلے کا رہائشی گھر چھوڑ گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ وہ ڈبل کیبن گاڑی میں بیٹی کے ساتھ تھی اور بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر محلے دار بلال مظفر سے لفٹ لی تھی جبکہ شوہر کو شک ہوا کہ بیٹی کو اغوا کیا جارہا ہے اور گھبراہٹ میں بلال مظفر نے گاڑی آگے بڑھادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں