بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں صارفین کے حقوق کیا ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت تجارت نے صارفین کے عالمی دن کے موقع پر ان کے حقوق پر روشنی ڈالی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز (15 مارچ) کو صارفین کا عالمی دن منایا گیا اسی مناسبت سے سعودی وزارت تجارت نے کہا کہ صارفین کو اپنے حقوق جاننا ضروری ہے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ یہ جان لیں مملکت میں گاڑیوں کی مینٹیننس یا پھر کوئی بھی ایشیا خریدنے کے بعد تبدیلی اور واپسی سے متعلق صارفین کو کون کونسی حقوق میسر ہوں گے۔

سعودی وزارت تجارت کے مطابق گاڑی کی مینٹیننس کے دوران صارف خدمات کی تفصیلات پوچھ سکتا ہے، اسی طرح گاڑی کب واپس ملے گی اور جو پرزے تبدیل کیے جائیں گے اسے دیکھنے کا بھی مجاذ رکھتا ہے۔

مملکت میں سعودی صارفین کو یہ حق ہے کہ وہ دکانوں سے خریدی ہوئی اشیا 7 دن کے اندر اندر واپس کرسکتا ہے بشرطیکہ استعمال نہ کی گئی ہو، اگر آرڈر کی گئی چیز 15 دن میں نہ ملے تو رقم واپس لینے کا بھی حق ہے۔

حکومت نے کہا کہ صارفین خریدی ہوئی اشیا کسی نقص یا خرابی کی صورت میں تبدیل بھی کرواسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں