اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کل سےگھروں کی فراہمی شروع ہورہی ہے، اب آپ کا اپنا مکان ہوگا ، یہ ہی ہے نیا پاکستان۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوابوں کی تعبیر اور گھروں کی تقسیم مبارک ہو۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کل سےگھروں کی فراہمی شروع ہورہی ہے، اب آپ کا اپنا مکان ہوگا ، یہ ہی ہے نیا پاکستان، عوام کےلیے احساس قوم کی تقدیر بدل دیتا ہے۔
گھر مبارک!
خوابوں کی تعبیر شروع
گھروں کی تقسیم شروعوزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت
گھروں کی فراہمی کا عمل کل سے شروع ہونے جا رہا ہے –
انشاء اللہآپ کا اپنا مکان ۔۔۔ یہ ہی ہے نیا پاکستان
عوام کیلئے احساس
قوم کی تقدیر بدل دیتا ہے— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 17, 2021
خیال رہے گیارہ سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت رہائشی فلیٹس اورمکانات کی تقسیم کریں گے۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11سال سے زیرالتوارہائشی پراجیکٹ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کل مزدورطبقے کیلئے مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔