اشتہار

کمسن بچی سے زیادتی : مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جھنجھنو : بھارتی عدالت نے پانچ سال کی بچی کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والے ملزم کو پھانسی کی سزا سنادی، سماعت کے دوران ملزم کے چہرے پر پشیمانی یا شرمندگی کے آثار تک نہیں تھے۔

راجستھان میں مقامی عدالت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پانچ سال کی بچی کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کے جج سوکیش کمار جین نے اپنے فیصلے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا عمل کوئی جانور بھی بچوں کے ساتھ نہیں کرتا جو اس مجرم نے کیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایسی وارداتوں کے پیچھے منشیات کا استعمال اور  پورنوگرافی کا بڑ اعمل دخل ہوتا ہے لہٰذا حکومت کو چایئے کہ اس حوالے سے بھی مؤثر اقدامات کرے۔

اسپیشل پروسیکیوٹر لوکیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ جج نے بچی سے درندگی کرنے والے 20سالہ ملزم سنیل کمار کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

ملزم کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ واقعہ 19 فروری2021کو ہوا تھا نو دن کے اندر پولیس نے کورٹ میں چالان پیش کر دیا اور عدالت نے محض 26 دن میں فیصلہ سنا دیا۔

عدالت کے جج جین نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ سنوائی کے دوران تم ایک بار بھی شرمسار نظر نہیں آئے اگر پشیماں ہوتے تو ممکن تھا کہ تمھاری سزا دوسری ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں