اسلام آباد : کرونا کیسز میں مزید شدت آنے لگی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 3495 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئےکرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 61 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار چار 95 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔
24 گھنٹے میں 44 ہزار 377 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3495 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.87 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک میں تاحال 9,648,242 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592 ہوگئی جبکہ اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 501 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔