تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف

ریاض: سعودی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے مسافروں کے نجی سامان پر کوئی کسٹم ٹیکس نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کسٹم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے نجی سامان پر کسٹم نہیں ہے۔

کسٹم حکام نے وضاحت کی کہ اگر کوئی مسافر 3 ہزار ریال تک کا نیا نجی سامان سعودی عرب لائے گا تو اس پر کسی قسم کا کسٹم ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا۔

سعودی کسٹم کے مطابق بیرون ملک پڑھنے گئے طلبا مملکت پہنچے تو ان سے بھی کسٹم نہیں لیا جائے گا۔

بیرون ملک سے آئے طالب علموں(سعودی) کے گھریلو فرنیچر اور زیر استعمال نجی سامان پر کوئی کسٹم نہیں ہوگا تاہم اس سہولت کے لیے انہیں تعلیم یا ملازمت مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے اعلان کے بعد مسافروں کیلئے ایک اور اچھی خبر!

خیال رہے کہ سعودی عرب کی کسٹم پالیسی متعلقہ ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -