اشتہار

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم : کتنے فیصد ادائیگی پر گھر آپ کا ہوسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ نیا ہاؤسنگ منصوبے میں ایک گھر کی قیمت 23 لاکھ 24ہزار روپے اور صرف 10فیصد ادائیگی پر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ 1508 خاندانوں کو گھر دیئے جارہےہیں، محنت کش لوگ اپنے خون پسینے سے معیشت کو چلاتے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی غریبوں کیلئے بہترین اقدام ہے، اگلے 18 ماہ فیز ٹو میں 1504 فلیٹس بنانے جارہے ہیں، منصوبے کے تحت ایک گھر 23 لاکھ 24ہزار کا ہے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا نیا ہاؤسنگ پروگرام میں 10فیصد اداکرنے پرآپ کو گھر کی چابی دی جائے گی اور 90 فیصد رقم لوگوں کو 5 سے 20سال میں ادا کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت اور کوشش کی بدولت آج یہ منصوبہ مکمل ہوا، 950فلیٹس آج مکمل تیار ہیں باقی بھی اسی ماہ مکمل ہوجائیں گے۔

زلفی بخاری نے مزید کہا 25سال سے غریب کا پیسہ اس منصوبے میں پھنسا ہوا تھا، جسے پوراکیا، یہ پروجیکٹ 25 سال پرانا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں