ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

استعفوں کا معاملہ، پیپلزپارٹی سے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی اے سی کا اجلاس 4 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی بھی راولپنڈی میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جلسے کے بعد سی ای سی کا اجلاس ہوگا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت مرکزی قیادت شریک ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سی ای سی میں پی ڈی ایم کے استعفوں کے مطالبے پر غور کیا جائے گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے متفقہ فیصلہ لے کر پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ ملتوی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی پی کے استعفوں پر تحفظات، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کےحق میں تھیں اور پیپلزپارٹی کو اس سوچ پر تحفظات تھے، پی پی نے وقت مانگا ہے کہ ہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف رجوع کریں گے اور پھر پی ڈیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھ اکہ ہم نے پیپلزپارٹی کو موقع دیا ہے اور ہمیں ان کے فیصلے کا انتظار ہوگا لہٰذا 26 مارچ کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے جواب تک ملتوی تصور کیا جائے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت سے گزارش کی کہ ہمیں وقت دیں، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پہلا سیشن استعفوں کے حق میں نہیں تھا، اس سلسلے میں ہم سی ای سی کی طرف جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں