اشتہار

زارا نورعباس نے مداحوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا 16 سالہ بیوٹی بلاگر زہرہ نقوی سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ زارا نور عباس ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا کم عمر بیوٹی بلاگر زہرہ نقوی سے ملاقات کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زہرہ نقوی بھی زارا نور عباس سے مل کر بہت خوش ہیں ان سے گفتگو کررہی ہیں۔

- Advertisement -

زہرہ نقوی سے ملاقات کے دوران زارا نے ان سے لپ اسٹک کے متعلق پوچھا اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔

بیوٹی بلاگر زہرہ اداکارہ زارا نور عباس سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں گلے سے بھی لگایا۔

سوشل میڈیا صارفین زارا نور کی زہرہ نقوی سے اس خوشگوار ملاقات کو بہت سراہ رہے ہیں اور زارا کے اس مثبت عمل کے لیے پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ زہرہ نقوی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا پاکستان کی پہلی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی بیماری کسی کے بھی خوابوں کے آڑے نہیں آسکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں