جوہانسبرگ: فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے اعلان کردہ ٹی ٹوینٹی ٹیم پر سوال اٹھادیا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ پر مایوس ہوگئے جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔
ڈیل اسٹین نے لکھا کہ مجھے وجہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو کیوں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
I missed the reason why our big dogs aren’t playing the T20s against Pak?
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) March 18, 2021
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں سابق کپتان فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے لیے 22 اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 اپریل تک تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے اسکواڈ
جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم میں ٹیمبا باووما کپتان، کوئنٹن ڈی کاک، بیورن ہینڈریکس، ہینرک کلاسن، ملان، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرام، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیڈی ، اینرک نورٹجی، فلک وایو، ربادا، تبریز شمسی، جون سمٹس، وین ڈر ڈوسن، جونیئر ڈیلا، سمپالا، ویان ملڈر، سیسانڈا مگالا، کائل ویرائن، ڈیرن ڈوپاولن اور لیزاد ولیمز شامل ہیں۔
ٹی ٹوینٹی اسکواڈ
ٹی ٹوینٹی اسکواڈ ٹیمبا باووما کپتان، بورون فورٹوائن، بیورن ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، جارج لنڈے، وین ڈر ڈوسن، جنیمن ملان، سیسندا مگالا، ڈوائن پریٹوریس، تبریز شمسی، لوتھو سمپالا، کِل ورینائن، میگیکل پریٹوریس، لیزاد ولیمز اور وہان لوبے شامل ہیں۔