اشتہار

شہریوں و حکومت پر حملوں کا خدشہ، امریکی انٹیلی جنس کی وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا میں نسلی تعصب رکھنے والے گروہ سب سے زیادہ خطرناک ہیں، مقامی انتہاپسند شہریوں اور حکومت پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اننٹیلی جنس ایجنسیوں نے حکومت کو مقامی انتہا پسندوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد نظریات رکھنے والے انتہا پسند حملوں کےلیے تیار بیٹھے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہاپسندی سے ہے، نسلی تعصب رکھنے والے گروہ سب سے زیادہ خطرناک ہیں۔

- Advertisement -

امریکا میں حملوں سے متعلق رپورٹ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو ارسال کی گئی۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں سفید فام بالا دستی کے نظریات اور انتہا پسندی کو فروغ ملا، چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر ہونے والا حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں