بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضافہ: کوئٹہ اورقلات میں پولیس ٹریننگ سینٹر بند

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ںظر پولیس کے کوئٹہ اور قلات ٹریننگ سینٹرز بند کردیے گئے اور زیرتربیت جوانوں کو اپنے اپنےاضلاع واپس بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، بلوچستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش ںظر کوئٹہ اور قلات میں پولیس ٹریننگ سینٹر بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

پولیس ٹریننگ سینٹرز میں زیر تربیت جوانوں کو انتیس مارچ تک اپنے اپنے اضلاع میں واپس بھیج دیا گیا اور جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ٹیسٹ کراکے انتیس مارچ کو دوبارہ رپورٹ کریں۔

کورونا رپورٹ نہ لانے یا ٹیسٹ نہ کرانے والے ریکروٹس کو ٹریننگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کیسز مثبت آنے کی شرح آٹھ فیصد ہو گئی، صرف ایک دن میں3 ہزار 349 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ موذی وائرس مزید چالیس افراد کی جان لے گیا۔

اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران 620 ،پنجاب میں اٹھارہ سو اڑسٹھ، خیبر پختونخوا میں 529 ،سندھ میں 296 ، بلوچستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں 113 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں