بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ساڑھے7 ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسکردوایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ، ساڑھے7ہزارفٹ بلندی پرقائم اسکردو ایئرپورٹ بلند ترین ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے سول ایوی ایشن نے احسن اقدام کرتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا اور تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کے جون جولائی تک ایئرپورٹ کو عالمی پروازوں کیلئے فعال بنانے کی ہدایت کردی ہے ، ساڑھے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ائیر پورٹ کی توسیع کے حوالے کام جاری ہے ،اسکردو ائیرپورٹ کو ہر موسم کے لئے قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رن وے پر جدید کیٹ آئی سسٹم بھی نصب کئے جائیں گےاور خراب موسم میں بھی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہو سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکردو ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 12 ہزار فٹ جبکہ سیکنڈری رن وے 8ہزار 500فٹ طویل ہے، اسکردو ائیرپورٹ کے توسیع منصوبے کے بعد پروازوں میں واضح اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

سی اے اے کی ٹیم نے چند سال قبل مکمل سروے بھی کیا تھا ،سروے کے بعد پی آئی اے کے ائیر بس 320 طیارے نے لینڈنگ بھی کی تھی ،اسکردو ائیر پورٹ کو فنگشنل ہو ئے 71سال مکمل ہو گئے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں