اشتہار

سعودی حکومت نے رواں سال حج کے خواہش مند افراد پر بڑی شرط عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے حج کیلئے آنے والوں پر منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کرتے ہوئے کوروناویکسی نیشن کاکورس مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال حج کےخواہش مند افراد پر منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی اور ہدایت کی کہ کورونا ویکسی نیشن کاکورس مکمل کریں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سےآنےوالےعازمین منظورشدہ ویکسین کی رپورٹ پیش کریں، مملکت پہنچنے والے عازمین کو 72 گھنٹے کیلئے قرنطینہ کیاجائےگا۔

- Advertisement -

حکام نے کہا ہے کہ مملکت آمد سے کم ازکم 2 ہفتے قبل ویکسین کاکورس مکمل کرلیں اور مملکت آنےسے72گھنٹےقبل پی سی آرٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سماجی فاصلے کااصول اورماسک کی پابندی لازمی ہوگی، ہجوم کوکنٹرول کرنےکیلئےعازمین کے گروپس مرتب کیے جائیں گے، ہرگروپ میں100افرادسےزیادہ شامل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل  سعودی عرب کے وزیر برائے صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا  تھا کہ رواں سال حج ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کو کرونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’حج سیزن سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں