بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آئندہ دو ماہ کے لیے شرحِ سود 7 فیصد پر برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے  آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمی کے بیشتر اعداد و شمار بہتر ہورہے ہیں۔

ایس بی پی ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی۔

مزید پڑھیں: آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں کمی متوقع

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی  نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کے بعد اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مسلسل کمی ہے، گزشتہ برس نومبر سے شرح سود 7 فیصد پر برقرار ہے۔ شرح سود میں کمی سے کاروبار کو فروغ ملا جس کے براہ راست مثبت اثرات معیشت پر بھی پڑے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں