بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مسافر کے پیٹ سے ایک پاؤ سے زائد منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں نشہ آور پاوڈر کوکین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے پیٹ میں چھپائے گئے کوکین کے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے محکمہ کسٹم کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص سے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ وہ پیٹ میں کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

کسٹم اہلکاروں نے محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے اسمگلر کے پیٹ سے کوکین 24 کیپسول برآمد کرلیے جن میں 255.96 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں