بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

باکسر عثمان وزیر نے تاریخی فائٹ لڑنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گذشتہ سال انڈونیشیا کے بویابلڈورزر کو شکست دے کر ایشین باکسنگ کونسل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایک اور بڑی فائٹ کا اعلان کیا ہے۔

آئی بی ایف یوتھ نامی اس فائٹ میں عثمان وزیر کا مقابلہ فائٹ باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو سے ہوگا، فائٹ 22 مئی کو ہوگی۔Manny Pacquiao wants $40 million to fight Terence Crawford | DAZN News  Swedenعثمان وزیر نے تاریخی فائٹ سے متعلق کہا کہ مجھے پانچ سال سے اس فائٹ کا انتظار تھا، پہلا پاکستانی باکسرہوں جو آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل لڑوں گا، فائٹ  کے لیے زبردست محنت کی ہے قوم کامیابی کی دعا کرے۔

باکسر عثمان وزیر نے وعدے کے باوجود حکومتی سپورٹ نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے یوتھ ٹائٹل کے لیے تعاون کا یقین دلایا تھا مگر وعدہ وفا نہ ہونے کے باعث فائٹ کے لیے نجی اسپانسرز پر انحصار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  عثمان وزیر ایشین باکسنگ کونسل کے نئے چیمپئن بن گئے

آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل کے لیے ایشین بوائے عثمان وزیر کی فائٹ 22 مئی کوہوگی، عثمان وزیر کی فائٹ باکسنگ ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو کے انڈر کارڈ سےہوگی، پاکستانی باکسر آصف ہزارہ اور کامران خان بھی عثمان وزیر کےانڈر کارڈ فائٹ کرینگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں