اشتہار

وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، وقت اورتاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، وزیراعظم کل کی بجائے آئندہ ہفتےفون پر عوام سے بات کریں گے ، وقت اورتاریخ کااعلان جلد کیا جائے گا۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ،
وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سےفون پربراہ راست بات کریں گے ، ٹیلی فون لائنز 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی اور وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نمائندہ کے مطابق اس بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے ، ایڈیٹنگ نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی، ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں