بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد عمران خان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کو کچھ علامات محسوس ہوئی تھی ، جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، تاہم عمران خان نے تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کردیں اور وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ منتقل ہوگئے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم خیریت سے ہیں الحمدللہ، وہ کوویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہوچکا تھا، وہ تقریباََ 10 دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنی رہائش گاہ پرقرنطینہ میں ہیں، اللہ کا شکر ہے وزیراعظم کی کورونا علامات شدید نہیں ، ان کو بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

شہبازگل نے دعا کی وزیراعظم عمران خان کواللہ تعالیٰ جلدصحتیاب کرےآمین، آپ کووزیراعظم کی صحت سےمتعلق آگاہی دیتےرہیں گے۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی ، اور اپیل کی تھی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیزپرمکمل عمل یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے ملک میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا ہے اور کورونامثبت آنے کی شرح نواعشاریہ چار چھ فیصد ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزارآٹھ سوچھہترکیس رپورٹ اوربیالیس اموات ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں