بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما اپنے لیڈر عمران خان کی کورونا سے جلد صحتیابی کیلیے دعا گو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے محبوب قائد کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اپنے لیڈر کی جلد صحت یابی کیلیے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اپنےمحبوب لیڈرکی صحت کیلئےدعاگوہیں،عوام کے محبوب لیڈر کو خدا جلد صحت دے، آمین۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاکوروناٹیسٹ مثبت آگیاہے، وزیراعظم سےعوام کی بات کرنےکی نئی تاریخ کاجلداعلان کیاجائےگا، ان کیلئےدعائیں،اللہ جلد انہیں صحتیاب کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں کہا اللہ تعالیٰ وزیراعظم کوجلدصحتیابی اورلمبی عمرعطافرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جلدصحتیابی کیلئےدعاگوہوں، کوروناکی نئی لہرمیں کیسزمیں اضافہ تشویشناک ہے، ہم سب کوزیادہ احتیاط کرنےکی ضرورت ہے، ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمدکرنا ہوگا۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے بھی کہا کہ وزیراعظم جلدصحتیاب ہوکرکام پرواپس آئیں گے۔

وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ وزیراعظم بہت جلد کورونا سے صحت یاب ہو جائیں گے، وزیراعظم ہمارے سرپرست اورقائد ہیں، قوم دعاگو ہے اللہ وزیراعظم کو فوری اورمکمل شفا عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر غلام سرورخان نے کہا کہ وزیراعظم کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتےہیں، پوری قوم وزیراعظم کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

پارلیمانی مشیر بابراعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی صحتیابی کےلیےقوم صدق دل سےدعاگوہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نےکبھی صحت کےمعاملےپرسیاست نہیں کی، دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم کوصحت دے، ویکسین افیکٹوتب ہوتی ہےجب دونوں ڈوززلگ جائیں، خان صاحب کوابھی صرف ایک ڈوزلگا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں