بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جسپریت بمرا کی اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: حال ہی میں ٹی وی میزبان سنجنا گنیسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ سنجنا کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کیں اور شادی کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

مداحوں کی جانب سے بمرا اور سنجنا کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جسپریت بمرا نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ جامنی رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں ملبوس ہیں۔

جسپریت بمرا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیں جو ساری محبتیں اور خواہشات موصول ہوئی ہیں اس کے لیے ہم تمام لوگوں کے مشکور ہیں۔‘

بھارتی فاسٹ بولر نے چند گھنٹوں قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کی جنہیں اب تک لاکھوں صارفین کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ جسپریت بمرا کی اہلیہ 28 سالہ سنجنا گنیسن ٹی وی میزبان ہیں اور سابق مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں۔

جسپریت بمرا انٹرنیشنل کیریئر میں 19 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں جبکہ 67 ون ڈے میچز میں 108 اور 50 ٹی ٹوینٹی میچز میں 59 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں