تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

شاداب خان کا کس سے مقابلہ ہے؟ ان کی زبانی سنئیے

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ بطور بولر ٹیم میں شامل ہوا، اب بیٹنگ میری اضافی خوبی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے لاہور میں ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اچھی تیاری جاری ہے، پروٹیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں وقت کم ہوتا ہے ، مگر یہ حقیقت ہے کہ مختصر فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

انجریز کا شکار رہنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان نے خود کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجریز کےباعث کچھ مسائل ضرور آئے مگر اب مکمل فٹ ہوں، شاداب خان نے قرنطینہ میں رہ کر کرکٹ کھیلنا مشکل عمل قرار دیا اور کہا کہ ایک سال کے دوران اب اس کے عادی ہوچکے ہیں۔

ورچوئل کانفرنس میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ بولر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں آیا ، پی ایس ایل کے دوران بیٹنگ میں نکھار آیا، اب بلے بازی میری اضافی خوبی ہے۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان نے انکشاف کیا کہ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے عثمان قادر، زاہد محمود، محمد نواز اور میرے درمیان صحت مند مقابلہ ہے، ہر کسی کوٹیم میں اپنی جگہ برقراررکھنے کے لیےکارکردگی دکھانی ہوگی۔

شاداب خان نے بھی کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کی ٹیم میں شمولیت کو درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان ڈومیسٹک میں پر فارم کرکے واپس آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -