تازہ ترین

سعودی عرب: ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے وضاحت کی ہے کہ ایک سال کے دوران صارفین آن لائن ٹریفک خلاف ورزیوں پر جتنا مرضی چاہیں اعتراضات اٹھا سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ایک عیسوی سال کے دوران ٹریفک خلاف ورزیوں پر اعتراضات کی کوئی حد نہیں لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ آپ کے 5 اعتراضات مسترد نہ ہوئے ہوں۔

ڈرائیورز یا گاڑی مالکان کے اگر 5 اعتراضات مسترد کردیے گئے ہوں تو ایسی صورت میں مزید اعتراضات پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آن لائن پلیٹ فارم ابشر ایپ پر شکایت کے اندراج کا طریقہ موجود ہے۔

سعودی عرب : محکمہ ٹریفک کی ڈرائیوروں کو اہم ہدایات

اعتراض درج کرانے کے لیے پلیٹ فارم پر لاگ ان ہوکر ’خدماتی‘ خانے کا انتخاب کریں، بعد ازاں المرور کو پش کرنا ہوگا، آخر میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر اعتراض کا خانہ سامنے آئے گا۔

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت کسی بھی ٹریفک خلاف ورزی پر اعتراض درج کرانے کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی کے اندراج پر 30 دن سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔

Comments

- Advertisement -