تازہ ترین

سعودی حکومت کا بڑا اقدام، 10 لاکھ ملازمتیں

ریاض: سعودی حکومت نے سیاحت سے متعلق مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 10 لاکھ نوکریاں ملیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ’ آپ کا مستقبل سیاحت میں ہے‘ کے نام سے مہم کی شروعات ہوئی ہے جس کے ذریعے مقامیوں کو 2030 تک 10 لاکھ ملازمتیں دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد سیاحت کے فروغ کے ساتھ مقامیوں کو نوکریاں فراہم کرنا ہے۔ سعودی وزارت سیاحت سرکاری اور نجی تنظیموں کے ساتھ مل کر مختلف نوعیت کے تربیتی پروگرام تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔

سعودی عرب: بڑی خوشخبری، نئی نوکریوں کا اعلان

حکومت سعودی شہریوں کو مملکت کی ترقی پذیر سیاحت کی صنعت میں مناسب ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گی، سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے افراد متعلقہ ویب سائٹ کا بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔

مہم سے متعلق معلومات اور اس کے لیے درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ کی سہولت موجود ہے۔ خیال رہےسعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت مقامیوں کو نوکریاں دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -