اشتہار

سعودی عرب: کوروناوائرس سے متعلق اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہفتے کے روز مہلک وائرس کے 382 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ جمعے کے روز تعداد 391 ریکارڈ کی گئی تھی۔

سعودی محکمہ صحت نے وبا سے متعلق نئی اعدادشمار جاری کیے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔

- Advertisement -

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 653 ہوگئی۔

سعودی عرب میں اب تک کورونا کے 6 ہزار 602 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 271 افراد نے مہلک وائرس کو شکست بھی دے۔

ملک میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں