تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اے ایس ایف ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پاکستان بھر میں تعینات اہلکاروں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی افسران و ملازمین موبائل فون پر سماجی رابطےکی ویب سائٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملازمین دورانِ ڈیوٹی یونیفارم میں تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، حکم عدولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکلر میں تمام کمپنی کمانڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی شفٹوں میں آنے والے ملازمین کو نئےحکم نامے پربریفنگ دیں اور پالیسی پر ہر صورت عمل کرنے کا پابند کریں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں