بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت: انسانیت شرما گئی، پودا اکھاڑنے پر بچی کو بھیانک سزا

اشتہار

حیرت انگیز

بہار: بھارتی ریاست بہار کے ایک علاقے میں پودا اکھاڑنے پر ایک شخص نے پڑوسی بچی کو زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بہار کے ضلع بیگو سرائے کے برونی تھانہ علاقے میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، پودا اکھاڑنے پر پڑوسی کی 12 سالہ بچی کو زندہ جلایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شیورونا گاؤں میں ایک بارہ سالہ بچی نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پڑوسی سکندر یادو کے گھر میں لگے کندری (سبزی کی ایک قسم) کا پودا اکھاڑ دیا۔

پڑوسی کو خبر ہوئی تو اس اپنی بیوی کویتا دیوی کے ساتھ مل کر پہلے بچی کو خوب زد و کوب کیا، پھر انھوں نے بچی پر مٹی کا تیل چھڑک دیا اور بے دردی سے آگ لگا دی۔

واقعے کے بعد بچی کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی جان بچانے کے لیے علاج جاری ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر ہفتے کے روز برونی تھانہ میں درج کرائی گئی، رپورٹ کے مطابق بچی بری طرح سے جھلسی ہے، اور اس کی حالت نہایت سنگین ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے چھان بین کی جا رہی ہے، ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے، تاہم ذرائع بتاتے ہیں دونوں گھرانوں میں پہلے ہی سے تنازعہ چل رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں