اشتہار

یورپیئن پارلیمنٹ بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی ہم آواز ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : یورپین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای یو انڈیا آزاد تجارتی معاہدے میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن انسانی حقوق سب کمیٹی یورپیئن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ یورپیئن یونین انسانی حقوق کی چیمپئن ہے اور کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

چیئرپرسن مس ماریا ارینا نے کہا کہ یورپیئن یونین بھارت سے انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھائے گا، یو این رپورٹس کی روشنی میں کشمیر سے پابندیاں اٹھائی جائیں۔

- Advertisement -

سابق رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کہا یورپیئن قدریں انسانی حقوق کے حوالے سے شفاف ہیں، یورپیئن پارلیمنٹ تجارتی معاہدوں کےلیے انسانی حقوق کے معیار متعین کرچکی۔

ڈاکٹر سجاد کریم کا کہنا تھا کہ ای یو انڈیا آزاد تجارتی معاہدے میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں