جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

چمن میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

چمن میں لیویز ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن کےعلاقےتاج روڈ پر لیویز ہیڈکوارٹرز کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب ‏بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ شدید ‏زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ‏ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصرصوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن صوبائی ‏حکومت دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، دہشت گردی کی ان بزدلانہ ‏کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

وزیر اعلیٰ نے دھماکے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ‏علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدیات کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں