بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جنید جمشید کے بھائی نے منگنی کرلی، تصاویر دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نام وَر اور ہر دل عزیز نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے چھوٹے بھائی معاذ جمشید نے منگنی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاذ جمشید نے سماجی رابطے کی فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کردیں جن میں معاذ اور ان کی منگیتر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

جنید جمشید کے چھوٹے بھائی نے منگنی کی تصاویر کے کیپشن پر لکھا کہ ‘ایک نیا آغاز’۔

معاذ جمشید کی منگنی پر ان کے دوست واحباب اور دیگر رشتے دار مبارک باد پیش کررہے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر جاننے والوں نے بھی زندگی کے نئے باب کے آغاز پر ان کیلئے نیک تنماؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید قومی ایئرلائن پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارہ حادثے کے باعث شہید ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں