بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں انوکھا نوسرباز گروہ سرگرم، لوٹ مار کا نیا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں انوکھا نوسرباز گروہ سرگرم ہوگیا، صدر اور اولڈسٹی ایریا میں شہریوں کی نظربندی کر ‏کےلوٹ مار کی انوکھی وارداتیں سامنے آگئیں۔

پولیس کے مطابق گروہ نے 3 ماہ کےدوران مختلف دکانوں، دفاتر میں ایسی ہی وارداتیں کیں، آج ‏گروہ کےکارندے دوبارہ نظر آئےتو شہریوں نےپکڑ لیا۔

شہریوں نےتشدد کانشانہ بنانےکے بعدپولیس کےحوالےکر دیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی ‏کےکورئیردفترمیں اس گروپ نے نظربندی کرکےواردات کی، مجھےنوٹوں کی سیریل دکھائی اور ‏پیسے لیتے گئےاور میں دیتا گیا، نہیں معلوم تھاکہ مجھ سےکیوں پیسےلےرہےہیں لیکن میں ‏دیتاجارہاتھا، گروپ کےکارندےگئےتوکچھ دیربعدہوش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروپ میں باپ بیٹا اور اسی کے رشتہ دار شامل ہیں جن سے تفتیش کر رہے ‏ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں