بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنےکیلئےمتحرک ‏

اشتہار

حیرت انگیز

مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنےکیلئےمتحرک ہو گئے۔ فضل الرحمان نے ن لیگ ‏اورپیپلزپارٹی کےرہنماوں سے رابطے تیز کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی قیادت سےمیری بات ہوئی، دونوں جماعتیں ایک ‏دوسرےکےخلاف بیان بازی بندکریں، اختلافی بیانات سےپی ڈی ایم کےمقصدکونقصان پہنچیں گا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اختلافی بیانات سےکارکنان کےدرمیان نفرت پیداہوگی ہمیں آپسی ‏اختلافات کوبھلاکرآگےبڑھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپرپی ڈی ایم کی تمام جماعتیں منفی گفتگوسےگریزکریں امیدہےتمام ‏جماعتیں پی ڈی ایم کےفیصلوں کااحترام کریں گی، ن لیگ اورپی پی کو90کی دہائی والی سیاست ‏سےبالاترہوکرسوچناہوگا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کا اشارہ دے دیا

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اختلافات کو ختم کروانے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

بی این پی کے وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں آصف علی زرداری نے اختلافات ختم کرنے کے لیے بی این پی کے ذریعے مسلم لیگ ن کو مصالحتی پیغام دیا، جسے بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت کل ن لیگی قیادت تک پہنچائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں