بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مریم نواز کی پوسٹ پر اداکار منیب بٹ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک کارکن کی تعریف کی جس پر معروف اداکار منیب بٹ نے حیرانی کا اظہار کردیا۔

ملک میں جلسے جلوسوں میں اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کا اسی جماعت کے رنگ کے کپڑے، ٹوپیاں، جھنڈے اور چہرے پر رنگ لگا کر اظہار محبت کرنا ایک عام سی بات ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک کارکن نے اپنے ماتھے پر ہی ’مریم نواز‘ لکھوا دیا۔

کارکن یہ انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جسے مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس پر لکھا کہ ’کیا خوبصورت انداز ہے۔‘

مریم نواز کی اس ٹویٹ کو روی ٹویٹ کرنے پر جہاں کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا وہیں معروف اداکار منیب بٹ کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا۔

منیب بٹ نے مریم نواز کی ٹویٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہت زیادہ ہنسی آ رہی ہے اور آگے ایک حالات سے تنگ شکل والا ایموجی بھی بنایا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں