تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نویں جماعت کے طالب علم نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنالی

کراچی: نویں جماعت کے طالب علم نبیل حیدر جعفری نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علم نبیل حیدر جعفری نے ’ایف ایف میٹنگ‘ کے نام سے واٹس طرز کی ایپ بنالی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین گوگل ایپ سے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

ایف ایف میٹنگ نامی ایپلی کیشن میں بہت سے آپشنز موجود ہیں، فرینڈ اینڈ فیملی میٹنگ ایپ کی تیاری میں نبیل کو تین سال کا عرصہ لگا۔

پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل حیدر کا کہنا تھا کہ میں اس ایپ پر گزشتہ تین سالوں سے کام کررہا تھا کوشش تھی کہ کچھ نیا کرکے ملک کا نام روشن کروں اور اس میں کامیاب بھی رہا۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ جب تیسری جماعت میں تھا تو گیمز تیار کرتا تھا پھر میں ںے یوٹیوب پر دوسری ایپس دیکھیں تو خیال آیا ہے صارفین کے لیے نئی ایپ بنائی جائے، ایپ کی تیاری کے لیے والد نے بہت سپورٹ کیا۔

ایپ سے متعلق نبیل حیدر نے بتایا کہ دوسری ایپلی کیشن میں دو منٹ کی ویڈیو بھیجی جاسکتی ہیں لیکن ایف ایف میٹنگ میں تین سے چار گھنٹے کی ویڈیو بھیجی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ میں کمزور بینائی والے افراد کے لیے کلر اور فونٹ کا آپشن بھی موجود ہے۔

نبیل کی والدہ کا کہنا تھا کہ ایپ بنانے کے دوران نبیل کی پڑھائی متاثر نہیں ہوئی، وہ پرنسپل اور ٹیچرز کے فیورٹ طالب علم ہیں، جب بھی ٹیچرز میٹنگ میں شرکت کرتے ہیں تو ہمیں بیٹے پر فخر ہوتا ہے۔

نبیل کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کو مختلف ممالک سے پذیرائی مل رہی ہے لیکن وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -