اشتہار

رات کے وقت موبائل قریب رکھنے کا خوفناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 17 لڑکی کو رات کے وقت بستر کے قریب اسمارٹ فون چارج پر لگانا مہنگا پڑ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے برمنگھم سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایمی نامی لڑکی ایپل کمپنی کا آئی فون استعمال کرتی تھی۔

انہوں نے بستر کے قریب اپنا موبائل چارجنگ پر لگایا اور سو گئیں کہ اس دوران زور دار دھماکے سے چارجر  پھٹ گیا، جس میں سے آگ کا شعلہ بلند ہوا۔

- Advertisement -

آگ کا شعلہ بلند ہونے کی وجہ سے لڑکی کا چہرہ بائیں طرف سے بری طرح سے جھلس گیا۔ ایمی نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سے وہ ہڑ بڑا کر اٹھیں تو آگ کا شعلہ چہرے کی طرف آیا۔

مزید پڑھیں: موبائل چارجنگ کے دوران فون کے استعمال سے لڑکی کی موت، تحقیقات میں نئی کہانی سامنے آ گئی

انہوں نے بتایا کہ چارجر پھٹنے کی وجہ سے اٹھنے والی چنگاریوں سے اُن کا چہرہ متاثر ہوا۔ ایمی نے مدد کے لیے اپنی والدہ کو طلب کیا جو بروقت کمرے میں پہنچیں اور آگ کو بجھایا۔

رپورٹ کے مطابق ایمی نے اپنے دوستوں اور دیگر صارفین کو خبردار کیا کہ وہ موبائل کو چارجنگ پر لگا کر  نہ چھوڑیں اور اگر ایسا ہو بھی تو اُسے بستر سے دور رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں