بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ابوظبی: سعودی عرب سمیت 12 ممالک کے مسافروں کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: اماراتی دارالحکومت کے محکمہ ثقافت وسیاحت نے سعودی عرب سمیت 12 ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی محکمہ ثقافت وسیاحت نے کہا ہے کہ سعودی سمیت 12 ممالک کے مسافر کو ابوظبی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

ابوظبی آنے والے مسافروں کے حوالے سے ’گرین لسٹ‘ اپ ڈیٹ کردی گئی۔ جن ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ان سے صرف پی سی آر(کوروناوائرس ٹیسٹ) لیا جائے گا۔

حکومت کی اپ ڈیٹڈ فہرست میں ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ، ماریشس، سنگاپور، گرین لینڈ، بھوٹان، برونائی، آس لینڈ، مراکش، چین، سعودی عرب اور آسٹریلیا شامل ہے، ان ممالک کے افراد اب قرنطینہ نہیں کریں گے۔

مذکورہ ممالک سے مقامیوں کے علاوہ غیرملکی بھی آئیں تو بھی ان پر قرنطینہ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں