اشتہار

حارث سلیمان امریکی ریاست انڈیانا کے شہر پلین فیلڈ میں سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیانا : پاکستانی جواں سال پائلٹ حارث سلیمان کو امریکی ریاست انڈیانا کے شہر پلین فیلڈ میں سپرد خاک کردیا گیا، آخری رسومات میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد سمیت مقامی آبادی نے بھی شرکت کی۔

حارث سلیمان کی آخری رسومات میں دو ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، اس موقع پر موجود لوگوں نے مطالبہ کیا کہ نادار پاکستانی بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے پر حارث سلیمان کو پاکستان کے اعلی سول اعزاز سے نوازا جائے، حارث سلیمان اور انکے والد بابر سلیمان حادثے سے قبل اپنے اس ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان میں غریب و نادار بچوں کی تعلیم کے لئے سات لاکھ ڈالر جمع کرچکے تھے جبکہ ہدف دس لاکھ ڈالر تھا ۔

اس موقع پر شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے مرحوم کے اہلخانہ کو وزیراعظم پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور بابر سلیمان کی لاش کی برآمدگی اور جہاز کے ملبے کے حصول کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر بابر سلیمان کی اہلیہ ، بیٹی حبہ سلیمان اور بھائی سائرس سلیمان کو یقین دلایا کہ پاکستانی حکومت اس سلسلے میں امریکا سے رابطے میں ہے اور جلد ہی بابر سلیمان کی لاش بھی تلا ش کر لی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں