اشتہار

گلگت میں‌ مسافر بس پر فائرنگ، 6 جاں بحق، 7 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز مسعود احمد کے مطابق گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی گلگت کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے 6 مسافر دم توڑ گئے جبکہ 7 کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ گاڑی نلتر بالا کے علاقے جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ایس ایس پی کے مطابق زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کردی۔

ابھی تک واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، پولیس نے مسلح افراد کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کی تیاری شروع کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں