جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 27 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 19 مارچ تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 27 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 13.01 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 13 ارب 29 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر زخائر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 15 کروڑ ڈالرز اضافے کے بعد 20 ارب 43 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گیارہ مارچ کو پانچ مارچ تک کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’پانچ مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 13 ارب ایک کروڑ اور 60 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 7.14 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے جبکہ پانچ مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی کروڑ سے بڑھ کر 20 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں