نوازشریف کےداماد کیپٹن (ر) صفدر نےآصف زرداری کوداماد یونین کاچیئرمین قراردےدیا۔
میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آصف زرداری ہماری داماد یونین کے تاحیات چئیرمین اور میں جنرل سیکرٹری ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا میں چھوٹے بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں، ان کے خلاف کوئی بات نہیں کر سکتا۔
کیپٹن صفدر کے بیان پر جب مریم نواز سے سوال کیا گیا تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر دامادوں کی کوئی جماعت ہے تو اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروائیں تاکہ لوگوں کو اس جماعت کا پتہ چلے۔
صحافی نے پوچھا کہ یہاں بھی بلاول بھٹو چیئرمین ہیں تو مریم نواز نے جواب دیا کہ اس معاملے میں عمر کا خاصہ فرق ہے۔