اشتہار

معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین 79 برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور ڈرامہ نویس و کالم نگار حسینہ معین کے انتقال کرگئیں، اہل خانہ کی جانب سے حسینہ معین کے انتقال کی تصدیق کردی گئی۔

ڈرامہ نویس طویل عرصے بریسٹ کینسر میں مبتلا تھی البتہ ان کی موت کی وجہ بریسٹ کینسر نہیں بنا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسینہ معین کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

حسینہ معین نے ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے سمیت متعدد یادگار ڈرامے تخلیق کیے۔

پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) عندلیب عباس نے مرحومہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا: "کیا نقصان ہوا! عالمی معیار کی کہانیاں لکھنے والی حسینہ معین اب نہیں رہیں … انہوں نے خواتین کو ایک نئی قوت عطا کی اور بالی ووڈ کے مقابلے میں کھڑا کیا، اس کی میراث باقی رہے گی۔

واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین 1941 میں بھارتی شہر کانپور میں پیدا ہوئیں تھیں بعد از تقسیم آپ نے پاکستان کے سابقہ دارالحکومت کراچی سکونت اختیار کی اور یہیں رہ کر تعلیم حاصل کی۔

حسینہ معین نے کم عمری میں ہی بچوں کے ماہانہ میگزین ’بھائی جان‘ کے لیے کالم لکھنا شروع کیا تھا، جب وہ 20 برس کی ہوئیں تو انہوں نے معروف ہفتہ وار ریڈیو پروگرام ’اسٹوڈیو نمبر 9‘ کے طنز و مزاح کے چٹکلے لکھنا شروع کیے، اور چوں کہ ریڈیو ٹیلی وژن کا آڈیو وژوئل ورژن تھا، اس لیے انہوں نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں