بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بہت جلد ۔۔۔۔۔! سعودی حکومت نے خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ بہت جلد انہیں ایئربلون کا بین الاقوامی لائسنس فراہم کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں وہ نوجوان جو ایئربلون اڑانے کا شوق رکھتے ہیں انہیں بین الاقوامی لائسنس دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لائسنس کا اجرا بہت جلد ہوگا، اس حوالے سے نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔

سعودی وزیرثقافت کا کہنا تھا کہ ایئربلون کی یورپی تنظیم کے تعاون سے مقامی نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے اور یہ ابھی پہلے مرحلے کا آغاز ہے۔

شہزادہ بدر بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی نوجوانوں کو ہالینڈ میں تربیت دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت 4 نوجوانوں تربیت حاصل کررہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں مزید افراد جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں