اشتہار

راہزنوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، کورنگی میں سیلزمین لُٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹریٹ کرائم کا جن بےقابو ہوگیا، رہزنی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کورنگی میں چار ملزمان نے سیلز مین کو لوٹ لیا دوسری جانب پولیس طارق روڈ پر بنگلے میں گھنسے والے ڈاکووٗں گرفتار کرلیے۔

شہر قائد میں چھینا جھپٹی و رہزنی کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی تو دوسری جانب سیکیورٹی اداروں و اعلیٰ حکام کو بھی کراچی والوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب سیلز مین سے چار ملزمان نے 82 ہزار لوٹ لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلز مین سوزوکی گاڑی میں کیش لیکر ویئر ہاوٗس جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے سیلزمین سے رقم لوٹی اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

- Advertisement -

ریسکیو ادارے نے کہا کہ مزاحمت پر بٹ لگنے سے ریاض نامی نوجوان شدید رخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے طارق روڈ میں پولیس اور بنگلے میں گھسنے والے ڈاکووٗں میں مقابلہ ہوا ہے، بین الصوبائی افغان ڈکیت گینگ سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم واردات کےلیے ساتھیوں سمیت بنگلے میں داخل ہوا تھا۔

ساجد امیر سدوزئی کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ غلام سخی عرف کرکے افغانستان سے ملزمان کو پاکستان لاتا تھا اور انہیں کرائے پر گھر اور اسلحہ و گاڑی فراہم کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ سرغنہ سے افغانستان اور پاکستان کا شناختی کارڈ برامد ہوا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، لوٹی گئی نقدی جولری برآمد ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں